مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سپریم کمانڈر آف آرمڈ فورسز السیسی نے تمام صوبوں میں محکمہ پولیس کو معاونت فراہم کرنے کی خاطر فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا، جب مصر میں دو چرچوں میں حملوں کے نتیجے میں 44 افراد مارے گئے ہیں۔ چرچوں پر حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
News ID 1871702
آپ کا تبصرہ